قتل کےملزم ایم پی اے بلدیوکمار پررکن کے پی اسمبلی جہانداد کاجوتے سے حملہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 16:27

قتل کےملزم ایم پی اے بلدیوکمار پررکن کے پی اسمبلی جہانداد کاجوتے سے ..
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری 2018ء) :تحریک انصاف کے قتل کے ملزم ایم پی اے بلدیوکمار پررکن کے پی اسمبلی جہانداد نے جوتے سے حملہ کردیا،جس کے ساتھ ہی خیبرپختونخواہ اسمبلی مچھلی منڈی کامنظرپیش کرنے لگی،جبکہ اپوزیشن نے احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء بلدیو کمار کی ہتھکڑی کے ساتھ کے پی اسمبلی میں آمد پراپوزیشن نے احتجاج کیا اور واک آؤٹ کرگئے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں بلدیو کمار کی آمد پرایم پی اے جہانداد نے جوتے سے حملہ کردیا ۔جہانداد نے بلدیو کمار پرجوتا پھینک دیا۔تاہم دیگرارکان اسمبلی بلدیوکمار کواسمبلی سے باہرلے گئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کیوں نہ کی؟ تحریک انصاف ایک ووٹ کی خاطرقاتل کی حمایت کررہی ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باعث بلدیوکمار سے حلف نہ لیا جاسکا۔واضح رہے ایم پی اے بلدیوکمار پرقتل کا الزام ہے۔بلدیو کمار کو اسمبلی کے ہال سے نکال کرجیل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :