حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ ،نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں،امریکی وارننگ

ایران کی طرف سے یمن میں حوثیوں کے لیے اسلحے کی اسمگلنگ ہو رہی ہے،اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا خطاب

منگل 27 فروری 2018 16:00

حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ ،نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں،امریکی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) امریکا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائلوں کا داغا جانا، یہ علاقائی تنازع بھڑکا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلی کا کہناتھا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ایران کی طرف سے یمن میں حوثیوں کے لیے اسلحے کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔

ہیلی نے کہاکہ امریکا تہران کے تصرفات پر ایران کے احتساب کے لیے کوششوں سے نہ پہلے رکا ہے اور نہ آئندہ کسی صورت رکے گا۔ یمن کے حوالے سے برطانوی قرارداد کے راستے میں روس کی جانب سے رکاوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی خاتون مندوب کا کہنا تھا کہ روس کا موقف مشرق وسطی میں انارکی اور شورش پھیلانے میں ایران کی سپورٹ کر رہا ہے۔