دبئی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز کو حادثہ،متعدد مسافر زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 فروری 2018 15:33

دبئی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز کو حادثہ،متعدد مسافر زخمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2018ء) :  ائیر پورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے ایمبو لفٹر ٹکرا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمبو لفٹر غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں طیارے کے نوزل اور انجن کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

 غیر ملکی پرواز دبئی سے اسلام آباد آئی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ ایمبو لفٹر گرنے سے 7  وہیل چئیر مسافر زخمی ہوئے ۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ طیارے کے انجن کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :