پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ، 30 افراد ہلاک اور 300 زخمی

منگل 27 فروری 2018 11:10

پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ، 30 افراد ہلاک اور 300 زخمی
پورٹ موریسبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست پاپوا نیوگنی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے حکومت نے سمندر میں قائم تیل اور گیس کے مراکز کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ دارالحکومت پورٹ مورسبی کے علاوہ کئی اور مقامات پر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاپوا نیو گنی کے حکام کے مطابق ٹیلی فون ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :