لاہور قلندرز کی پے درپے شکستیں، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی ردعمل دیے بنا رہ نہ پائے

muhammad ali محمد علی منگل 27 فروری 2018 02:15

لاہور قلندرز کی پے درپے شکستیں، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی ردعمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2018ء) لاہور قلندرز کی پے درپے شکستوں پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی ردعمل دیے بنا رہ نہ پائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پیر کے روز دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یہ لاہور قلندرز کی رواں سیزن میں تیسری جبکہ پاکستان سپر لیگ میں مسلسل پانچویں شکست تھی۔

اس شکست پر جہاں لاہور قلندرز کے مداح افسردہ ہیں وہیں وزیراعظم پنجاب شہباز شریف نے بھی ردعمل دیا ہے۔ شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ "گرتے ہیں شاہسوار میدان جنگ میں"۔ وزیراعلی پنجاب نے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کے نام پیغام میں کہا ہے کہ انہیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے، انشاء اللہ لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے میچز میں شاندار کم بیک کرے گی۔