نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں، حکومت کو ہوائی اڈے کا نام تجویز کردیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 فروری 2018 23:40

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں، حکومت کو ہوائی اڈے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2018ء) نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی  تکمیل آخری مراحل میں ہے۔ ائیرپورٹ کی تعمیر کو گزشتہ برس  اگست میں مکمل کر لیا جانا تھا، تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کے باعث ائیرپورٹ کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہو پائی۔

(جاری ہے)

اب حکومت کو بتایا گیا ہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ رواں برس ائیرپورٹ کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ جبکہ حکومت کو ائیرپورٹ کے نام کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کو نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم کراچی میں موجود بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی قائداعظم کے نام سے ہی منسوب ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام قائد اعظم سے منسوب کیے جانے کی صورت میں کراچی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :