لاہور، چین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

چین میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لا کر انکی سزائیں پوری کی جائیں، لا ہور پریس کلب کے سامنے احتجاج

پیر 26 فروری 2018 23:30

لاہور، چین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ کا احتجاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) چین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چین میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لا کر انکی سزائیں پوری کی جائیں اورجو پاکستانی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں، انہیں جیلوں سے رہائی دلوانے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ چین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سال دو ہزارپانچ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا مگر اس معاہدے پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔مظاہرین نے کہاکہ چین کی جیلوں میں لاتعدادایسے پاکستانی قیدی موجود ہیں جو اپنی سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں قید ہیں لہذا ان پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت اقدامات کرے اور جو پاکستانی اپنی قید چائنہ کی جیلوں میں کاٹ رہے ہیں انہیں بھی وطن واپس لا کر یہاں کی جیلوں میں انکی سزا کو پورا کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ان کیجائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ پنجاب سمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :