پاکستان سے فارغ التحصیل 50 ہزار سے زائد مہاجر ا فغان نوجوان وطن جا کربر سر روزگار ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 فروری 2018 23:22

پاکستان سے فارغ التحصیل 50 ہزار سے زائد مہاجر ا فغان نوجوان وطن جا کربر ..
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26فروری 2018ء):پاکستان سے فارغ التحصیل 50 ہزار سے زائد مہاجر ا فغان نوجوان وطن جا کربر سر روزگار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے لاکھو ں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جنہیں یہاں ہر طرح کی تعلیمی اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، پاکستان کی جامعات سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کے پچاس ہزار سے زائد بچے افغانستان کے مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان مہاجرین دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری اور رابطہ سازی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، طلباء نے صحافت، بین الاقوامی تعلقات عامہ، انجینئرنگ، شعبہ طب، زراعت، کمپیوٹر سائنس اور دیگر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔