پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کا پانچ مارچ سے ہڑتال کا اعلان

پیر 26 فروری 2018 23:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) پنجاب میں ڈرگ آرڈیننس 2017 ء میں شامل کی گئی سزائوں کے خلاف پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے پانچ مارچ سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔اس بات کا اعلان پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک ارشد اعوان، زاہد بختاوری، چوہدری عمران رشید نے نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب ترمیمی ڈرگ ایکٹ 2017 متفقہ مسودے کی منظوری میں تاخیر مزید برداشت نہیں ہے، فارما ٹریڈ سٹیک ہولڈرز کا 5 مارچ کو پنجاب بھر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان حتمی ہے ، متفقہ مسودہ مئی 2017 سے حکومت پنجاب کے پاس سرد خانے میں پڑا ہے، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر صوبائی وزراء نے مذاکرات کے بعد ترمیمی ڈرگ ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرانے کا وعدہ کیا تھا، تمام مفاہمتی کوششوں کے باوجود حکومت پنجاب نے اقدامات نہیں کیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں دھرنے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال آخری حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمسٹ ہو ل سیلر و ڈسٹری بیوٹر ز کو لائسنز کی رینیول دس سال کیلئے پرانے طرز پر کرنے کا وعدہ کیا گیا جس پر مکمل طور پر خلاف ورزی کی گئی اس سلسلے میں فارما ٹریڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا و الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں فارما ٹریڈ کے موقف کی وضاحت کیا جائے اور حکومت کی مبینہ لیت و لعل کی پالیسی پر احتجاج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :