بارکھان،نقل ایک ناسور ہے اس کے تدارک کیلئے جنگی بنیاد عمل درآمدجاری ہے،ملامحمدعمرانی

پیر 26 فروری 2018 23:20

بارکھان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء)ڈویژنل ڈائریکٹرایجوکیشن سکولزژوب ڈویژن بمقام لورالائی ملامحمد عمرانی جنکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن سکولزژوب ڈویژن بمقام لورالائی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسربارکھان اخترمحمدکھیتران۔ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن میل بارکھان محمدنویدلطیف نے میٹرک کے امٹحانی سنٹرگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بارکھان کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت ہی خوشی محسوس ہوئی ہے کہ بارکھان جیسے پسماندہ اور دوردراز ضلع کے امتحانی سنٹراس قدر بہترہونگے کہ جہاں پر تمام طلباء وطالبات خاموشی سے اپنے پیپرز حل کرنے میں مصروف ہیں اور حال کے اردگرد کوئی انکا سپورٹرموجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یقینا یہ کریڈٹ ڈی ای او اخترمحمدکھیتران اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جو اپنے ضلع میں ایجوکیشن کی بہتری کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اور ان کی سخت محنت ولگن سے بارکھان کے تمام سکول فنگشنل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہ ہم نے ہرحال میں محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور وہ اپنے بچے پرائیویٹ اداروں کی بجائے گورنمنٹ کے اداروں میں داخل کرنا شروع کریں گے تو اس میں ہماری کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں درسی کتب پہنچ چکی ہیں اور یکم مارچ ہی باقاعدہ کلاسزز کا آغاز ہوجائے گا۔اس سال داخلہ مہم پر سخت زوردینے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہوئے توہمارا مشن پورا ہوگا کہ پڑھے گا بلوچستان تو بڑھے گا بلوچستان۔