سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کی سب کمیٹی کے کنوینر سینیٹر آغاشاہزیب درانی کا کمیٹی کے رکن سینیٹر محمد محسن خان لغاری کے ہمراہ گوادر کا دورہ

پیر 26 فروری 2018 23:20

کوئٹہ۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کی سب کمیٹی کے کنوینر سینیٹر آغاشاہزیب درانی نے کمیٹی کے رکن سینیٹر محمد محسن خان لغاری کے ہمراہ گوادر کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے آنکاڑہ ڈیم کا دورہ کیا انھوں نے ڈیم کی گنجائش بڑھانے کیلئے ڈیم سے مٹی نکال کر ریسلڈنگ کی فزیبلٹی رپورٹ پندرہ دن کے اندر پیش کرنے کا پی ایچ ای کو ھدایت کی اس موقع انہوں نے کارواٹ ڈی سالینیشن پلانٹ کا معائنہ کیا اورانہیں بریفنگ دی گئی کہ پلانٹ کے انٹیک سسٹم کو دوبارہ تعمیر کرکے چھ ماہ اگست تک دو ملین گیلن پانی حاصل کیا جائے گاانہوں نے سوڑ ڈیم پائپ لائن اور سوڑ ڈیم کا معائنہ بھی کیا انہیں بتایا گیا کہ مارچ تک پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوگا بارش ہونے پر سوڑ ڈیم پانچ ملین پانی حاصل ہوگادرایں اثناء جی ڈی اے میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای ڈاکٹر محمد اسلم چیف انجینئرشیخ نواز ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی ڈی جی ،جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد محکمہ ایریگشن کے ایکسین شیر جان بزنجو نے بریفنگ د یتے ہوئے بتایاکہ گوادر کو پانی کی فراہمی کے مختلف طویل المدتی اور قلیل المدتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے گوادر کو پانی فراہمی کے منصوبوں پر چھ ماہ میں پانی کے مسئلہ حل ہوگا کارواٹ سے دو ملین گیلن اور ایف ڈبلیو او سے دو ملین گیلن پانی اگست سے ستمبر تک حاصل ہوگا ایف ڈبلیو او سے پانی فراہمی کا تین سالہ معاہدہ کیا جارہا ہے جبکہ طویل المدتی منصوبوں کے تحت سوڑ آنکاڑہ شادی کور ڈیمز اور کارواٹ سمیت ڈی سالینیشن منصوبوں سے مستقبل میں گوادر کو 17.2 سترہ ملین دولاکھ گیلن پانی میسرہوگا سینٹر آغا شاہزیب نے کہا کہ قدرتی ذراٰئع پر زیادہ انحصار نہیں کرسکتے جو موسمی تبدیلیوں اور بارش کے محتاج ہیںانہوں نے ہدایت کی کہ آر او پلانٹ او ڈی سالینیشن منصوبوں کو جلد کارآمد بنایا جائے اور دشت کور پر مجو کے مقام پر ریور کی رپورٹ کمیٹی اور پلاننگ کمیشن کو جلد بھیجی جائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :