نعیم بخاری نے مذاق ہی مذاق میں عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا کہہ دیا

عمران خان نے پنجاب کا دورہ نہ کیا اور سندھ میں قدم نہ جمائے تو میں عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف میں شامل ہوجاؤں گا،آج کسی بھی ایسی عورت سے پوچھ لو جو ماں بننے والی ہے کہ تم کس جیسا بچہ جننا چاہو گی پتا لگ جائے گا کہ لیڈر کون ہے،نعیم بخاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 فروری 2018 23:07

نعیم بخاری نے مذاق ہی مذاق میں عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف میں شامل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26فروری 2018ء) :نعیم بخاری نے مذاق ہی مذاق میں عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا کہہ دیا۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب کا دورہ نہ کیا اور سندھ میں قدم نہ جمائے تو میں عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف میں شامل ہوجاؤں گا،آج کسی بھی ایسی عورت سے پوچھ لو جو ماں بننے والی ہے کہ تم کس جیسا بچہ جننا چاہو گی پتا لگ جائے گا کہ لیڈر کون ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھیاس دوران انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ الیکشن سے پہلے سندھ میں قدم جمائیں اور پنجاب کا دورہ کریں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو میں عائشہ گلا لئی کی تحریک انصاف میں شامل ہوجاؤں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ،آج کسی بھی ایسی عورت سے پوچھ لو جو ماں بننے والی ہے کہ تم زرداری جیسا بچہ پیدا کرنا چاہو گی یا نواز شریف یا پھر عمران خان جیسا ،ان خواتین کا جواب بتائے گا کہ اب پاکستان کا لیڈر کون ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیں۔