صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کی جانب سے ارشاد بی بی جیلانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

پیر 26 فروری 2018 23:06

صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کی جانب سے ارشاد ..
سکھر۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بھانجی اور خیرپور سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سید جاوید شاہ جیلانی کی ہمشیرہ ارشاد بی بی جیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انچارج پی پی پی میڈیا سیل کوارڈینیٹرہادی بخش بکھرانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ارشاد بی بی جیلانی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی ماموں زاد بہن اور ڈاکٹر مہرین بھٹو کی نند تھیں۔

سابق صدر نے ارشاد بی بی کے انتقال پر جیلانی خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :