بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں ایف آئی اے کی زیر حراست دو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت

پیر 26 فروری 2018 22:49

بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں ایف آئی اے کی زیر حراست دو نوجوانوں پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ایف آئی اے کی زیر حراست دو نوجوانوں پترس مسیح اور ساجد مسیح پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوئے واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ زیر تفتیش ملزمان پر تشدد اور دیگر غیرقانونے ہتھکنڈوں کے استعمال کی مذمت کی جائیگی۔ پی پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے اور واقعے کے ذمیداران کو سخت سزائیں دی جائیں۔