نااہل شخص کے نام پر پارٹی رجسٹریشن غیر قانونی، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی

پیر 26 فروری 2018 22:46

نااہل شخص کے نام پر پارٹی رجسٹریشن غیر قانونی، الیکشن کمیشن میں درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نااہل شخص کسی پارٹی کا رکن بن سکتا ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کی قیادت کر سکتا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ایڈووکیٹ نیاز انقلابی اور ابرار حسین رضا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 28 جولائی 2017ء کو متفقہ فیصلہ صادر کر کے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کا رکن بن سکتا ہے اور نہ سربراہی کر سکتا ہے لیکن اس کے باوجود نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت کر رہے ہیں اور اجلاسوں میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ نواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکا جائے بلکہ نااہلی کے بعد پارٹی کی رجسٹریشن بھی ختم کی جائے کیونکہ نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہیں، اس لیے ان کے نام سے رجسٹریشن نہیں رہ سکتی۔ نااہل شخص کے نام پر پارٹی کی رجسٹریشن غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :