نیب کی سفارش پر پاکستان ریلوے اراضی سکینڈل کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

پیر 26 فروری 2018 22:46

نیب کی سفارش پر پاکستان ریلوے اراضی سکینڈل کے ملزمان کے نام ای سی ایل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) نیب کی سفارش پر پاکستان ریلوے اراضی سکینڈل کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جن ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں ان میں وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)سعیدالظفر، میجر جنرل ریٹائرڈحامد حسن بٹ،اقبال صمد خان اوردیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نیب نے پاکستان ریلویز اراضی سکینڈل کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ یاد رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مذکورہ ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔ ملزمان پر قومی خزانے کو دو ارب روپے سے زائد کی رقم کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :