پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ترقی میں شراکت داری کی بنیاد پر بھی ہونے چاہئیں ،ْ وزیر داخلہ احسن اقبال

پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے ،ْپاک امریکہ نالج کوریڈور سے پاکستان کے نوجوانوں کی علمی استعداد میں اضافہ ہو گا ،ْامریکی وفد سے بات چیت

پیر 26 فروری 2018 22:46

پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ترقی میں شراکت داری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے ،ْپاک امریکہ نالج کوریڈور سے پاکستان کے نوجوانوں کی علمی استعداد میں اضافہ ہو گا ،ْپاک امریکہ تعلقات کی بنیاد سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ترقی میں شراکت داری کی بنیاد پر بھی ہونے چاہئیں۔ پیرکو وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے امریکی صدر کی اسپیشل اسٹسٹنٹ اور نیشنل سیکورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس کی سربراہی میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شریک تھے۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سے متعلق مختلف امو ر زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں ہم آہنگی دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے ،ْپاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکہ نالج کوریڈور سے پاکستان کے نوجوانوں کی علمی استعداد میں اضافہ ہو گا وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ترقی میں شراکت داری کی بنیاد پر بھی ہونے چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام خوددار ہیں دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے انہوںنے کہاکہ آبرومندانہ تعلقات سے پاکستان اور امریکہ خطہ میں امن کے لئے کام کر سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے ہیومن ٹریفنگ کے انسداد کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کی