وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پلاننگ کمیشن اور توانائی ڈویژن کو بلوچستان میں توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت
وزارت تعلیم قومی سطح کی ٹیسٹنگ باڈی قائم کرنے کیلئے تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کرے ،ْ مشترکہ اعلامیہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے کیلئے فیصلہ ،ْ قومی موسمیاتی ادارہ قائم کرنے کیلئے بل کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ،ْ اجلاس میں اتفاق
پیر 26 فروری 2018 22:46
(جاری ہے)
سی سی آئی نے 24 نومبر 2017ء کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران کئے جانے والے فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت نے سی سی آئی کو اعلیٰ تعلیم اور متعلقہ اداروں سے متعلق معاملات اور 18 ویں ترمیم کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ سی سی آئی نے کہا کہ آئین کے مطابق اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کیلئے اداروں میں معیار کی تشکیل، سائنسی اور تکنیکی ادارہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دونوں اس طرح کے اداروں کی نگرانی کریں گی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے وفاقی وزارت تعلیم کو بھی ہدایت کی کہ ایک قومی سطح کی ٹیسٹنگ باڈی قائم کرنے کیلئے تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی جائے تاکہ اس حوالہ سے تجاویز اور آراء لی جا سکیں۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی طرف سے مقرر کردہ سات ارکان (ممتاز تعلیمی ماہرین) میں تمام صوبوں کونمائندگی دی جائے گی۔ سی سی آئی نے صوبوں میں گیس اور بجلی کی مینجمنٹ، پیداوار اور تقسیم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور ان کو مقررہ قیمت کی بروقت ادائیگی کرنے کے معاملہ پر بھی غور کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ پر صوبوں کے ساتھ بات چیت کرکے اس مسائل کو حل کرے۔ اجلاس کے دوران سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر کونسل نے صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی اقتصادی زونز کے حوالہ سے اپنی قابل تجاویز پیش کریں تاکہ اقتصادی زونز کے قیام کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بلوچستان میں توانائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن اور توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان میں توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ قومی موسمیاتی ادارہ قائم کرنے کیلئے بل کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ نیپرا کی طرف سے اجلاس کو صنعتی رپورٹ برائے 2015ء اور اس حوالہ سے سالانہ رپورٹ 2014-15ء اور 2015-16ء سے متعلق رپورٹیں پیش کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے قومی پالیسی فریم ورک تیار کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.