پارٹی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال کرنیوالے لیگی ایم پی اے کی حالت بگڑ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 فروری 2018 22:39

پارٹی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال کرنیوالے لیگی ایم ..
شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26فروری 2018ء):پارٹی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال کرنیوالے لیگی ایم پی اے عارف سندھیلہ کی حالت بگڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چار روز سے بھوک ہڑتال کرنیوالے لیگی ایم پی اے عارف سندھیلہ کی حالت بگڑ گئی۔حالت بگڑنے کے باوجود عارف سندھیلہ کا بھوک ہڑتال ختم نہ کر نے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتال نہ ختم کرنے پر حالت کے تشویشناک ہو جانے کا عندیہ دے دیا۔اس موقع پر عارف سندھیلہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھوک ہڑتال اپنی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا ہے۔میری قیادت نے اس ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور مجھے ان سے اپنی وفا نبھانے کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا ۔انکا کہنا تھا کہ میں صرف مرکزی قیادت میاں نواز ،شہباز یا مریم نواز کی آمد پر ہی ہڑتال ختم کروں گا ورنہ تادم مرگ یہیں پر بیٹھا رہو ں گا۔