مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جان اچکزئی مسلم لیگ ن پر پھٹ پڑے

آپ کی گالیاں اور کردارکشی میرا کچھ نہیں بگاڑسکتی، شاید تمہاری سوشل میڈیا ہیڈ مریم نواز اگلے مہینے سے اڈیالہ جیل سے خطاب کررہی ہو ،جان اچکزئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 فروری 2018 22:23

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جان اچکزئی مسلم لیگ ن پر پھٹ پڑے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26فروری 2018ء) :مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جان اچکزئی مسلم لیگ ن پر پھٹ پڑے۔جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آپ کی گالیاں اور کردارکشی میرا کچھ نہیں بگاڑسکتی، شاید تمہاری سوشل میڈیا ہیڈ مریم نواز اگلے مہینے سے اڈیالہ جیل سے خطاب کررہی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ماضی قریب میں مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے والے جان اچکزئی کو مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل سے دھمکیاں ملنے لگیں جس کے باعث مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جان اچکزئی مسلم لیگ ن پر پھٹ پڑے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آپ کی گالیاں اور کردارکشی میرا کچھ نہیں بگاڑسکتی، شاید تمہاری سوشل میڈیا ہیڈ مریم نواز اگلے مہینے سے اڈیالہ جیل سے خطاب کررہی ہو گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے میں نے جب سے مسلم لیگ ن سے استعفیٰ دیا ہے مسلم لیگ ن والے پاگل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ آپ کی گالیاں اور کردارکشی میرا کچھ نہیں بگاڑسکتی، شاید تمہاری سوشل میڈیا ہیڈ مریم نواز اگلے مہینے سے اڈیالہ جیل سے خطاب کررہی ہو گی۔

دھمکیاں، ننگی گالیاں اور بدمعاشی فسطائی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کا فاشسٹی رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ جو قومی اداروں کے خلاف مریم نواز کے بیانیے کا دفاع چھوڑ دے، وہی برا۔ مجھے دھمکیاں دینے کا یہ سلسلہ مریم نواز صاحبہ کی ایما پر شروع کیا گیا
یاد رہے کہ جان اچکزئی نے فوج اور عدلیہ کے خلاف ابھارے جانے پر مسلم لیگ ن سے استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :