سپریم کورٹ ، طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جواب گزارکے وکیل کی جنرل ایڈجرمنٹ کے باعث 6 مارچ تک ملتوی

پیر 26 فروری 2018 22:24

سپریم کورٹ ، طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جواب گزارکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جواب گزارکے وکیل کی جنرل ایڈجرمنٹ کے باعث 6 مارچ تک ملتوی کردی ، پیرکوجسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میںجسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پروزیرمملکت ذاتی طورپر عدالت میں پیش ہوئے۔

بنچ کے سربراہ نے ان سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے توہین عدالت کے حوالے سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے جس پروزیرمملکت نے بتایا کہ انہوںنے شوکاز نوٹس کاجواب جمع کرادیا ہے ، فاضل جج نے ان سے کہاکہ اس کیس میں ان کی جانب سے کون عدالت میںپیش ہورہا ہے تو و زیرمملکت نے جواب دیا کہ میں نے اس کیس میں پیروی کیلئے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کی ہیں ، لیکن انہوںنے التواء کی درخواست بھجوائی ہے، وہ 5 مارچ تک جنرل ایڈجرمنٹ پرہیں جس کے بعدعدالت میں حاضرہوں گے ،جس پر عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی، دریں آثناء کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کر تے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ ہم انصاف کی تلاش میں صبح و شام عدالتوں کا چکر لگا رہے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا، پنجاب کی بیورو کریسی نے بہت کام کیا، بجلی کے منصوبے مکمل کرنے والوں کو سزا نہیں جزا دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

14ارب کے ٹھیکے میں حکومت نے کسی کو 14 آنے بھی نہیں دئیے، ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس میں گواہ رابرٹ ریڈلے نے نیب کی کارکردگی کا بھانڈاپھوڑ دیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں جس کا نقصان صرف ملک کو ہوا ہے۔