وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے امریکی صدر کی سپیشل اسسٹنٹ لیسا کرٹس کی سربراہی میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے وفد کی ملاقات ،

پاک۔امریکہ تعلقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 26 فروری 2018 22:00

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے امریکی صدر کی سپیشل اسسٹنٹ لیسا کرٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے امریکی صدر کی سپیشل اسسٹنٹ اور نیشنل سیکورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس کی سربراہی میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں ہم آہنگی دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑی جا چکی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک۔امریکہ نالج کوریڈور سے پاکستان کے نوجوانوں کی علمی استعداد میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔

امریکہ تعلقات کی بنیاد سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ترقی میں شراکت داری کی بنیاد پر بھی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خودار ہیں، دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے۔ انہوں نے کہا کہ عزت و آبرو پر مبنی تعلقات سے پاکستان اور امریکہ خطہ میں امن کیلئے کام کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :