احسن اقبال پر جوتا پھینکے جانے کا واقعہ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت

muhammad ali محمد علی پیر 26 فروری 2018 21:47

احسن اقبال پر جوتا پھینکے جانے کا واقعہ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2018ء) احسن اقبال پر جوتا پھینکے جانے کے واقعے کی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ناروال میں ایک تقریب کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال پر ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینک دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے باعث احسن اقبال کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جبکہ جوتا پھینکنے والے شخص کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں احسن اقبال کے حکم پر جوتا پھینکنے والے شخص کو رہا بھی کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ علی محمد خان کی جانب سے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن یوں کسی کی بے عزتی نہیں کی جانی چاہیئے۔ اگر کوئی جرم ثابت ہو تو بے شک اسے سزا دیں تاہم ایسا طرز عمل درست نہیں۔ ہمارا مذہب، ہماری تہذیب ایسی باتوں کی اجازت نہیں دیتے۔ یہ کوئی مناسب روایت نہیں ہے۔