الیکشن سے قبل عوام کے ضمیر کو خرید نے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی لوگوں میںعوام کے پئسے کو مال غنیمت سمجھ کر بانٹا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ

پیر 26 فروری 2018 21:54

الیکشن سے قبل عوام کے ضمیر کو خرید نے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی لوگوں ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہ کہ الیکشن سے قبل عوام کے ضمیر کو خرید نے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی لوگوں میںعوام کے پئسے کو مال غنیمت سمجھ کر بانٹا جارہا ہے، اسحاق ڈار کے سمدھی نیشنل بئنک کے صدر سعید احمد حدیبیہ اسکینڈل سے بچنے کے بعد نیشنل بئنک میم بندر بانٹ شروع کر دی ہے ۔

نیشنل بئنک کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ایک مہینے کے دوران سیاسی رشوت کے طور پر سیاسی رہنمائوں کو یوتھ لون دیا جارہا ہے جس میں نواز لیگ کے ایم این اے ، ایم پی ایز سمیت دیگر رہنما سرفہرست ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں متین سینٹیر عالمگیر روڈ کی ایک برانچ یوتھ لون کے نام پر لاکھوں روپے سیاسی لوگوں کو دیئے جارہے ہیں جو پاکستان کے غریب نوجوانوں کے لئے مختص کیئے گئے تھے، یوتھ لون نوجوانوں کے دینے کے بجائے اپنے من پسند سیاسی افراد کو دیا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی بنڈر بانڈ کی جارہی ہے جس طرح ماروی میمن کو بھی سو ارب روپوں کے بجیٹ پر الگ سے بٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا بولنا شروع کیا ہے تب سے ملک کے خزانے کو مختلف طریقوں سے لوٹا رہا ہے۔ ملک کے ادارے کاروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بئنک میں میرٹ پر ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے بجائے سیاسی لوگوں میں بندر بانٹ کی گئی ہیں اور ہمارے قوم کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھا گیا ہے، جبکہ الیکشن سے قبل نیشنل بینک میں اب دوبارہ 12 سو نوکریوں کے اشتہار دیئے گئے ہیں جن کی بھی بندر بانٹ کی جارہی ہے، پی ٹی آئی ہر عوام کے پالیسی کی مذمت کرتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب ویگر ادارے ان کے خلاف کارروائیاں کریں ۔#

متعلقہ عنوان :