افغانستان میں عارضی مقیم متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع

پیر 26 فروری 2018 21:48

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) افغانستان میں عارضی مقیم متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا پہلے روز افغانستان کے صوبے خوست سے تحصیل سپین وام ٹی ٹی مدا خیل کے 54خاندان براستہ غلان خان بکاخیل ٹی ڈی پی کیمپ منتقل کر دیئے گئے گزشتہ دنوں افغان حکام نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی روک دی تھی جس پر افغانستان سرحد پر تعینات پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیا ن کامیاب مزاکرات ہوئے کہ متاثرین کی واپسی میں کوئی رکاؤٹ نہیں ڈالی جائے گی جس پر اتفاق ہوا اور واپسی کا باقاعدہ عمل شروع ہو گیا واپسی کے اس مرحلے میں ساڑھے چار ہزار خاندانوں کو واپس لایا جائے گا ۔