مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

سمینہ بیگ خصوصی طور پر آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیاتی حفاظت، نوجوان اور خواتین کو با اختیار کرنے پر کام کریں گی

پیر 26 فروری 2018 21:45

مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اقوام متحدہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) اقوام متحدہ کے ترقی پروگرام نے مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کو ملک میں خیر سگالی سفیر کے طور پر مقرر کردیا۔ جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ سمینہ بیگ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے لیے قومی شعور اور شراکت داری کے فرائض سر انجام دیں گی۔ سمینہ بیگ خصوصی طور پر آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیاتی حفاظت، نوجوان اور خواتین کو با اختیار کرنے پر کام کریں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی سمینہ بیگ نے 22 سال کی عمر میں پہاڑ سر کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ وہ دنیا کے ساتوں بر اعظم کے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔سمینہ بیگ نوجوان کو کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں سراہنے کے لیے پاکستان یوتھ آئوٹ ریچ فائونڈیشن کی سربراہی بھی کرتی ہیں۔اقوام متحدہ کے پاکستان میں مقیم معاون نیل بہنے کا کہنا تھا کہ سمینہ بیگ اپنے عہدے کا استعمال کرکے ایسے امور پر روشنی ڈالیں گی جو پاکستان کے مستقبل کو نیا رنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :