جمہوری عمل کو جاری رہنا چاہیے اداروں سے ٹکرئو اور محاذ آرائی تباہ کن ثابت ہوگی ،میر ظفر اللہ خان جمالی

پوری قوم ملک میں ترقی خوشحالی اور پائیدار امن کی خواہاں ہے ، بزرگ سیاستدان

پیر 26 فروری 2018 21:15

جمہوری عمل کو جاری رہنا چاہیے اداروں سے ٹکرئو اور محاذ آرائی تباہ ..
تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء)سابق وزیر اعظم اور قومی اسمبلی کے رکن بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا جاری رہنا چاہیے اداروں سے ٹکرئو اور محاذ آرائی تباہ کن ثابت ہوگی نصیر آباد جعفرآباد کے عوام کی ہمیشہ بلا امتیاز خدمت کی 2018 کے عام انتخابات میں عوام کی مشاورت دوستوں قریبی رفقاء سے صلاح و مشورے کے بعد لائحہ عمل تیار کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی جعفرآباد کے سابق صدر سیّد منظور احمد شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں پی ایس ایف کے سابقہ صوبائی صدر شان ثاقب ابڑو محمد اسلم مستوئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔وفد نے ان سے 2018 کے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

سیّد منظور احمد شاہ نے میر ظفراللہ خان جمالی کو پی پی پی میں شمولیت کی بھی دعوت دی ۔

اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رفقاء ساتھیوں سمیت عوام سے مشاورت کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے کیو نکہ نصیر آباد جعفرآباد کے غیور عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے عوام کی رائے مشاورت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے جوبھی فیصلہ کریں گے وہ عوام کے مفادات اور علاقائی ترقی کو سامنے رکھ کر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اداروں سے ٹکرائواور محاذ آرائی تباہ کن صورت حال اختیار کررہی ہے جمہوری عمل کو جاری رہنا چاہیے یہی جمہوریت اور ملکی مفاد میں سود مند ثابت ہوگا جمہوری قوتیں محاذ آرائی کے حق میں نہیں ہیں پوری قوم ملک میں ترقی خوشحالی اور پائیدار امن کی خواہاں ہیں پاک فوج سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانیں قربان کرکے وطن عزیز میں امن اور استحکام قائم کیا ہے پوری قوم کو اپنے شہداپر فخر ہے پاکستان ہم سب کا وطن ہے ملک کی سلامتی یکجہتی کے فروغ میں ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اگر حکومت عوام کی نیک نیتی سے خدمت نہیں کرسکتی ہے تو انھیں حکومت کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے حکومت کے زمے جو کام اور ان کے فرائض ہیں وہ خود نبھانے سے قاصر ہیں تو دیگر ادارے عوام کی خدمت کیلئے تو آگے آئیں گے حکومت کو اپنی کارکردگی کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے انھیں اپنی کوتاہیوں اور غفلت صاف نظر آئے گی انھوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات کیلئے پرُ امید ہیں نصیر آباد جعفرآباد میں اتحادیوں رفقاء کے صلاح و مشوروں سے لائحہ عمل طے کرکے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے عوام ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے کیونکہ عوام نے ہمیں کھبی بھی مایوس نہیں کیا ہے