آصف زرداری کا سید قائم علی شاہ کی بھانجی، پارٹی رہنماء سید جاوید شاہ جیلانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 26 فروری 2018 21:14

آصف زرداری کا سید قائم علی شاہ کی بھانجی، پارٹی رہنماء سید جاوید شاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی بھانجی اور خیرپور سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سید جاوید شاہ جیلانی کی ہمشیرہ ارشاد بی بی جیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ارشاد بی بی جیلانی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی ماموں زاد بہن اور ڈاکٹر مہرین بھٹو کی نند تھیں۔ سابق صدر نے ارشاد بی بی کے انتقال پر جیلانی خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔