آمریتوں اور آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں کی وجہ سے معاشرے میں آنیوالے بگاڑ کو ختم کر کے درست سمت چلنے کا وقت قریب آچکا ہے،آصف علی زرداری
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل کرنے سے سماج میں مثبت تبدیلی آئیگی، آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد پارٹی کے کارکنوں کی ذمے داریاں بڑھ جائیں گی، پارٹی عہدیداروں، کارکنوں سے خطاب
پیر 26 فروری 2018 21:14
(جاری ہے)
خطہ پوٹھوہار کو راجہ پرویز اشرف جیسے بہادر کارکن کی صور ت میں وزیراعظم دیا۔ آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد پارٹی کے کارکنوں کی ذمے داریاں بڑھ جائیں گی۔
کارکن ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے تیار رہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید انصاف پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں یہی وجہ ہے کہ جمہوریت دشمن اور چھوٹی سوچ رکھنے والے ہمیشہ ان کے دشمن رہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب غریب خوشحال ہوگا، نوجوان اس وقت آگے بڑھے گا جب ان کے پاس روزگار کے وسائل ہوں گے، جہالت اور اندھیرا اس وقت ختم ہوگا جب تعلیمی اداروں میں انسانیت کی بھلائی کا درس دیا جا ئے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو ایک حقیقت ہیں۔ ان کا نظریہ اور فلسفہ ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کسی سے انتقام نہیں لیتی بلکہ ظلم کرنے والوں کا مقدمہ اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کسی اور نے نہیں نکالا قدرت نے نکالا ہے کیونکہ عوام کی بددعائیں ان کا اب تک پیچھا کر رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو بیروزگار کرکے فاقہ کشی پر مجبور کیا تھا۔ عوام کے روزگار کے دروازے بند کر دئیے تھے، مہنگائی کا طوفان ملک اور عوام پر مسلط کر رکھا تھا۔ا ٓصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے قوم کو ذہین، باصلاحیت اور نوجوان قیادت دی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں جس طرح پاکستان کا مقدمہ لڑا اور وکالت کی یہ ایک قوم پرست پاکستانی ہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی انسانی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ آزادی اظہار کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سردار سلیم حیدر اور راجہ خرم پرویز بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.