راولپنڈی،ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے پنجاب بھر میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا

پیر 26 فروری 2018 21:12

راولپنڈی،ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے پنجاب بھر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے پنجاب بھر میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہت جلدجاتی امرا اور بنی گالہ میں بھی کنونشن کریں گے اورپاکستان کی سیاست کے پی ایس ایل کا فائنل ہم ہی کھیلیں گے اورپھر ٹرافی بھی ہم ہی جیتیں گے اور پھر ہر ایک پاکستانی با اختیار ہو گا پارٹی سے وڈیریہ کلچر کے کاتمے کے لئے جدوجہد پر رابطہ کمیٹی نے مجھے فارغ کیا میں آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھی پیش ہو رہا ہوںان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان کالونی راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیافاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کے مظلوموں کی نجات دہندہ ایم کیو ایم پاکستان ہے متوسط طبقے کے لوگوں کو ایم کیو ایم نے اسمبلیوں میںپہنچایا انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم راولپنڈی کے غیور عوام سے مل کرپنجاب میںباقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کررہے ہیںجس کی ابتدا آج راولپنڈی سے ہو گئی ہے ہم ہر ایک پاکستانی کو با اختیار بنائیں گے عدالتوں اورسرکاری دفاتر کے حالات کو بدلیں گے انہوں نے کہا کہ اس ملک سے کرپشن بھی عام آدمی ہی ختم کر سکتاہے اور یہ کام ایم کیو ایم کرے گی انہوں نے کہا کہ میری سابقہ رابطہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے مجھے نکال دیاجس پر میں نے کارکنان سے رجوع کیااورکارکنان نے مجھے دوبارہ منتخب کر دیاانہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف ایک ایک پاکستانی کو با اختیار بنائیں گے بلکہ سرکاری دفاتر کے کلچر کو بھی بدل کر دکھائیں گیانہوں نے دعویٰ کیا اگر پاکستان سے کوئی کرپشن ختم کر سکتا ہے تووہ صرف ایم کیو ایم ہے سب سے زیادہ متوسط طبقے کے ایم این اے اور ایم پی اے تیار کر کے پارلیمنٹ میںایم کیو ایم پاکستان نے بھیجے ہیںپاکستان میں اس وقت بھی اگر کسی جماعت نے نظریات کی سیاست کی تو وہ بھی ایم کیو ایم پاکستان ہے انہوں نے راولپنڈی ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے کنونشن میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مجھے قطعی یہ محسوس نہیںہو رہا کہ میں گلستان کالونی میں ہوں یا کراچی میںخطاب کر رہا ہوںانہوں نے کہا کہ یہ کالونیاں متوسط ضرور لیکن پاکستانیوں کی کالونیاں ہیںیہاں وہ لوگ بستے ہیں جو قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیںشاندار ورکر کنونشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں عتیق کو سابقہ رابطہ کمیٹی نے ہٹایا تھا ہم آج ان کا خیر مقدم کرتے ہیںکیونکہ انہیں بھی نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کی کمیٹی سے فارغ کیا میرا گناہ بھی یہی تھا کہ پارٹی سے وڈیرہ کلچر ختم کرنا چاہ رہا تھامیرے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیںلیکن میں عوام میں جا کر دوبارہ منتخب ہواانہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ لوگ منتخب ہو کر آنے والوں کی بات کو سنیں گے انہوں نے کہا کہ میں آج (بروز منگل)الیکشن کمیشن میں جارہا ہوں جہاں میری تعیناتی کو چیلنج کیا گیاہے حالانکہ میری 35 سالہ سیاسی جہدوجہد شفاف رہی ہے فاروق ستارنے پنجاب بھر میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاتی امرا اور بنی گالہ میں بھی کنونشن کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اے ٹی ایم مشینیں نہیں چاہیے تمام سیاسی لوگ اپنے اثاثے ویب سائٹس اور فیس بک پرعوام کے سامنے لائیں تمام سیاستدانوں کو کہتا ہوں اپنے گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر لگائیں سیاست کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہے اپنی تصویریں پینا فلیکس پر لگانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا آپ کی تصویر دیواروں پر نہیں لوگوں کے دلوں میں ہونی چاہئے ہم اپنے ایم این اے اور وزیر کو نیب تک پہنچنے نہیں دیتے ہماری پارٹی کا نظام خود احتساب شروع کر دیتا ہے آج پاکستان کو روائتی وڈیروں نے لینے والا ہاتھ بنا دیا ہے ہم دینے والا ہاتھ بنائیں گے ہمیںپیسے بنانے والی اے ٹی ایم مشینیں نہیں چاہئیںہمارا المیہ ہے کہ جنہیں اسمبلی میں بھیجا جاتا ہے وہ عوام کے ٹیکسوں پر جائدادیں بناتے ہیںانہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کے تحت گلے اور سینے میں انفیکشن کے باوجودمیں کراچی میں روزانہ 10سی15جگہ گفتگو کر تا ہوںزیادہ زور لگا کر نہیں بول سکتا ایسا نہ ہو سکرین پر میری تصویر ہو آواز نہ ہوہم اپنے رہنماؤں کو نیب تک نہیں پہنچنے دینگے احتساب کا نظام لائینگے پاکستان کی سیاست کے پی ایس ایل کا فائنل ہم ہی کھیلیں گے اور ٹرافی بھی جیتیں گے میں انہوں نے راولپنڈی میں خطاب کی مناسبت سے ’’ہمت والے ،جرات والے، پنڈی والے پنڈی والے ‘‘کا نعرہ لگانے کے ساتھ کنونشن کے شرکا سے پنجابی میں کہا ’’تسی سبھی نو آزمایا سانوں بھی اک واری آزماؤ مزہ نہ آئے پیسے واپس ‘‘۔