تحریک انصاف نے ن لیگ کی وفاقی حکومت کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

پیر 26 فروری 2018 21:12

تحریک انصاف نے ن لیگ کی وفاقی حکومت کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی وفاقی حکومت کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔خط سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے لکھا گیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی رشوت کے طور پر دس لاکھ نئے کنکشنز کے اجراء کی اطلاعات ہیںدوسری طرف پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، حکومت نے نئے کنکشنز کے اجراء کا اعلان کرتے وقت اوگرا سمیت دیگر اداروں کی صلاحیت اور نقط نظر کو یکسر فراموش کیا گیا ہے حکومتوں کی جانب سے ووٹ خریدنے کیلئے رائے دہند گان میں وسائل کی تقسیم کی رسم نئی نہیں ہے ۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ گیس کے دس لاکھ نئے کنکشنز کے اجراء کا اعلان آئندہ انتخابات پر اثرا نداز ہونے کی ایک کوشش ہے ، الیکشن کمیشن آزادانہ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا ذمہ دار ہے، حکومت کی مدت ختم ہونے سے محض نوے روز قبل گیس کنکشنز کا اعلان نون لیگ عزائم واضح کرتا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرے اور سیاسی مقاصد کی خاطر عوام میں گیس کنکشنز کی تقسیم کا عمل روکا جائے۔۔۔۔