Live Updates

عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر انوار الحق پنوں کو ٹیلیفون

بار کے انتخاب جیتنے پر انوار الحق پنوں اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دی

پیر 26 فروری 2018 21:12

عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر انوار الحق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر انوار الحق پنوں کو ٹیلیفون بار کے انتخاب جیتنے پر انوار الحق پنوں اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سربراہ نے بار کی نو منتخب قیادت کیلئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام میں وکلاء برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے عمران خان نے نو منتخب صدر لاہور ہائی کورٹ بار سے حلف برداری کے بعد ملا قات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تعریفی کلمات پر انوارالحق پنوں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف تاریخی جدوجہد حقیقت میں ملک کے مستقبل کی جدوجہد ہے، کرپشن کے خلاف لڑائی میں ثابت قدمی اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر تحریک انصاف اور اس کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے ۔

۔۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات