سپیکر نے بلدیو کمار کا پروڈکشن آرڈر موخر کر دیا،کل حلف لینگے

اپوزیشن بلدیوکمار کو حلف لینے سے روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کریگی،حکمت عملی بنالی

پیر 26 فروری 2018 21:08

پشاور۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیو کمار کا پروڈکشن آرڈر کل تک موخر کر دیاآج ہونیوالے اجلاس میں بلدیو کمار اسمبلی میں حلف لیں گے دوسری جانب اپوزیشن بلدیوکمار کو حلف لینے سے روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کریگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ22 اپریل 2016 کو وزیراعلیٰ کے اقلیتی امورکے مشیرو ایم پی سردار سورن سنگھ کو قتل کیا گیاجس کے بعدانکے قتل کے الزام میں بلدیوکمارکی گرفتاری عمل میں لائی گئی جوکہ دوسالوں سے جیل میں قید ہے تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست کے مطابق بلدیو کمار سردار سورن سنگھ کے بعد دوسرے امیدوار تھے جس کی بناء پرالیکشن کمیشن نے 24 اگست 2016 کو بلدیو کمار کی ممبر شب کا اعلامیہ جاری کیااوربعدازاں پشاورہائیکورٹ نے سپیکرکوہدایت کی کہ وہ بلدیوکمارسے حلف لیں ان احکامات کی روشنی میںسپیکرنے پروڈکشن آرڈرجاری کیاہے۔

علاوہ ازیں اپوزیشن اراکین نے فیصلہ کیاہے کہ بلدیوکمار کو کسی صورت حلف اٹھانے نہیں دیاجائے گا جس کیلئے انہوں نے حکمت عملی بنالی ہے۔