معروف اسلامک سکالر مولانا طارق جمیل (پرسوں) پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کر ینگے

پیر 26 فروری 2018 19:12

معروف اسلامک سکالر مولانا طارق جمیل (پرسوں) پنجاب یونیورسٹی میں خطاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام نبی کریم ؐ کی سیرت کے حوالے سے 28فروری 2018ء کو صبح 10بجے فیصل آڈیٹویم میں خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملکی و بین الاقوامی شہر ت یافتہ اسلامک سکالر مولانا طارق جمیل موضوع پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد گل نے کہا ہے کہ لیکچر ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں طلبہ کو اپنی ثقافت کے مختلف پہلوئوں سے روشنا س کرایا جائے گا۔