ایک دن قومی ٹیم کا حصہ ضرور بنوں گا ،ابتسام شیخ کا عزم

پیر 26 فروری 2018 16:20

ایک دن قومی ٹیم کا حصہ ضرور بنوں گا ،ابتسام شیخ کا عزم
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) 19 سالہ نوجوان لیگ اسپنر ابتسام شیخ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ایک دن وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ ٹیپ بال سے گیند بازی کرتے تھے جس کے بعد انہوں نے ایک اکیڈمی جوائن کی جہاں وہ ہارڈ بال سے کھیلا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپنے کریئر کے دوران ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد سے انہیں بہت سپورٹ ملی۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی ٹیم میں بڑے بڑے کھلاڑیوں بشمول ڈیرن سیمی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب آپ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ہوتے ہیں تو محسوس نہیں ہوتا کہ وہ اتنے بڑے کھلاڑی ہیں، تمام سینئر کھلاڑی بہت اعتماد دیتے ہیں۔ابتسام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ہر نوجوان کھلاڑی کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، اسے دنیا دیکھتی ہے، اس میں پرفارم کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :