سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی ساتویں برسی 2 مارچ کو منائی جائیگی

پیر 26 فروری 2018 14:50

فیصل آباد۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے سر براہ و سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کی ساتویں برسی 2 مارچ بروز جمعہ منائی جائیگی۔ اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے چرچز میں خصوصی تعزیتی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

آنجہانی شہباز بھٹی کی برسی کے سلسلہ میں مرکزی تعزیتی تقریب ان کے آبائی علاقہ خوش پورکے کیتھولک چرچ میں منعقد کی جائیگی، جس میں آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے قائدین سمیت دیگر مسیحی تنظیموں کے عہدیداران ، کارکنان اور مسیحی برادری کے افراد بڑی تعداد میں شرکت اور مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے، یاد رہے کہ شہباز بھٹی کو2 مارچ 2011ء کو پولیس تھانہ آئی نائن اسلام آباد کے سیکٹر I-8/3 میںمسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :