عبدالولی خان یونیورسٹی کے دسویں یوم تاسیس پرتقریب کااہتمام

پیر 26 فروری 2018 13:40

مردان۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) عبدالولی خان یونیورسٹی کی دسویں یومِ تاسیس کی تقریب گارڈن کیمپس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خو رشید خان نے پرچم کشائی کی اورسالگرہ کا کیک کاٹا۔انہوں نے یونیورسٹی کی خوبصورتی میں نمایاں کارکردگی پرملازمین اعجاز علی شاہ ، محمد لخکر خان ،اخترشاہ اورحمایت شاہ باچہ کوایوارڈ زدیئے۔

ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے ڈیپارٹمنٹ نے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے۔ جس میں4 کلو میٹر کی دوڑ ،کراس ریس اوراتھلیٹکس مقابلے شامل تھے۔ ان مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی9 سا لہ کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ یونیورسٹی میں علمی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس وقت 12ہزارطلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ 204پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ڈاکٹر پر مشتمل فیکلٹی موجود ہے۔ گارڈن کیمپس کے مکمل ہونے پر پینتیس ہزار طلباء کی گنجائش ہوگی۔ اس موقع پروفیسر ڈاکٹراورنگزیب ڈین آف فیزیکل اینڈ نیومیریکل سائنسز،ڈاکٹر زاہد مروت ڈین آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سلطان ایاز ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ لا ئف سائنسز، ڈاکٹر نیاز ڈین آف آرٹس، ڈاکٹر سید اسلام چئیرمین ریاضی ،ڈاکٹر قاسم پرووسٹ،ڈائریکٹر سپورٹس فاروق حسین، ڈائریکٹر کیو ای سی شیراز پراچہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اورک طارق محمود رجسٹرار عادل خان اور تمام فیکلٹی کے سربراہان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :