نارووال میں شادی کی تقریب نہ ڈھول نہ بینڈ باجا ، پیسوں کی بارش کر دی گئی۔ باراتی آپے سے باہر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 فروری 2018 12:27

نارووال میں شادی کی تقریب نہ ڈھول نہ بینڈ باجا ، پیسوں کی بارش کر دی ..
نارووال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2018ء) : نارووال میں ایک شادی کی تقریب نے دھوم مچا دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نارووال میں ہوئی ایک شادی میں بارات کے ساتھ نہ تو کوئی ڈھول آیا نہ ہی کوئی بینڈ باجا لیکن دلہے کے بھائی اورعزیز و اقارب نے آتے ہی پیسوں کی بارش کرنا شروع کر دی۔ دلہا کے ساتھ آئے سکیورٹی گارڈز اور دیگر باراتی بھی پیسے لوٹنے میں مصروف ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ویٹرز اور مقامی افراد بھی پیسوں کی بارش دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دلہے کے بھائی اور عزیز و اقارب نے ایک ہزار، پانچ ہزار روپے کے نوٹوں کے علاوہ مختلف کرنسی نوٹوں کی بھی بارش کی۔ بارات میں لگ بھگ 25 لاکھ روپے کے نوٹ نچھاور کیے گئے جنہیں دیکھ کر باراتیوں سمیت دیگر افراد آپے سے باہر ہو گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شادیوں میں نوٹوں کی بارش کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی تقسیم کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :