الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نئی ہدایات جاری کردیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 فروری 2018 10:55

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 فروری۔2018ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نئی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق،سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی نشانات نہیں ہوں گے،بیلٹ پیپرز پر صرف امیدواروں کے نام درج کئے جائیں گے۔3مارچ کو سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے اراکین 11مارچ کو حلف لیں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ،سینیٹ کے سبکدوش ہونےوالے 52اراکین کا الوداعی اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے میں ہوگاجوکہ رواں پارلیمانی سال کا آخری اجلاس بھی ہوگا۔