وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کاسالانہ میزانیاتی ہدف 58ہزارارب روپے کئے جانے کاامکان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 فروری 2018 10:39

وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کاسالانہ میزانیاتی ہدف 58ہزارارب روپے کئے جانے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 فروری۔2018ء) مالی سال 2018-19ءکے وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کاسالانہ میزانیاتی ہدف 58ہزارارب روپے کے لگ بھگ مختص کئے جانے کاامکان ہے جورواں سالانہ ریونیو ہدف سے18فیصد زیادہ ہوگا۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال 2017-18ءکیلئے ایف بی آر کا سالانہ میزانیاتی ہدف 4013ارب روپے کا ہے‘ جسے حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر نے ابھی سے ہنگامی اقدامات لینا شروع کر دیئے ہیں۔ان میں سے ایک ہنگامی قدم ہفتے کے روز ملک بھرمیں ان لینڈ ریونیو اورکسٹم کے دفاتر کھلے رکھ کر کیا گیا، آئی آر اور کسٹم کے دفاتر وفاقی بجٹ کے اعلان کے دن تک ہر ہفتے کے روز کھلے رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :