سعودی عرب ، عسیر ریجن میں غیر یقینی موسم، اسکول بند رکھنے کی ہدایت

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 فروری 2018 10:12

سعودی عرب ، عسیر ریجن میں غیر یقینی موسم، اسکول بند رکھنے کی ہدایت
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-26 فروری۔2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ تعلیم بیشہ کے ترجمان ناجی السبیعی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف موصول ہونے والی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے عسیر کے محکمہ تعلیم کے سربراہ نے تمام اسکولوں میں آج پیر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شہ سمیت تثلیث اور اس کے ماتحت تمام علاقوں میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ بلقرن اور خیبر الجنوب کمشنری اور ان کے ماتحت علاقوں کے اسکول معمول کے مطابق کام کریں گے۔

اس کے علاوہ نجران میں بھی غیر یقینی موسم کے باعث آج پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں نجران یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر فلاح السبیعی نے بھی پیر کو یونیورسٹی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ شرورہ، حبونا اور یدمہ میں بھی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :