وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 فروری 2018 09:41

وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 فروری۔2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کرلیاجبکہ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی سمیت کونسل کے رکن، وفاقی اور صوبائی وزراءشریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے صدر ممنون حسین نے سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کو قومی اقتصادی کونسل کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منظور وسان کو سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی جگہ قومی ا قتصادی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا اور کابینہ ڈویژن نے منظور وسان کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل 3نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ آزاد کشمیر ,فاٹا کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی حد میں اضافے کی سمری منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔اجلاس میں رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا، 5 سالہ سماجی و اقتصادی مقاصد کے حصول کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بارہواں5 سالہ منصوبہ 2018 تا 2023 پرمشتمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :