ٹوکیو میراتھن ریس میں 36 ہزار افراد کی شرکت، کینیا کے ڈکسن پہلے نمبر پر رہے

پیر 26 فروری 2018 01:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) ٹوکیو میراتھن ریس میں 36 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جاپان کے دارالحکومت کی اس میراتھن ریس میں لاٹری میں کامیاب ہونے والے غیر پیشہ وارانہ رنرز اور وہیل چیئرز پر سوار افراد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو بلدیہ کے دفتر سے ریس کا آغاز صبح 9 بجے ہوا۔ سڑکوں کے دونوں جانب کھڑے بڑے ہجوم نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ کینیا کے ڈکسن نے یہ دوڑ دو گھنٹے 5 منٹ اور 30 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ جیت لی۔