پی ایس ایل :کراچی کنگز سنسنی خیز مقابلے میں فاتح

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 فروری 2018 00:41

پی ایس ایل :کراچی کنگز سنسنی خیز مقابلے میں فاتح
دبئی (ارد و پوائنٹ تاز ہ ترین اخبار۔25فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے ساتویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی ۔کراچی کے پہلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز خرم منظور تھے جنہوں نے کرس جارڈن کی گیند پر اپر کٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم تھرڈ مین کی پوزیشن پر ابتسام شیخ نے شاندار کیچ پکڑ کر انہیں پویلین روانہ کردیا۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو ابتسام شیخ کی گیند پر 28 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کے بعد اگلی وکٹ جو ڈینلی کی گری جنہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کولن انگرام 23 رنز بناکر ابتسام شیخ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل پشاور زلمی کی 8 وکٹیں 79 رنز پر گرگئی تھیں تاہم اس موقع پر ڈوئن اسمتھ نے اکیلے ہی زلمی اپنے ٹیم کے لیے قابل دفاع رنز اسکور بورڈ پر لگادیے۔

(جاری ہے)

سمتھ نے 51 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی، اختتامی چار اوورز میں زلمی 48 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔زلمی کی جانب سے آﺅٹ ہونے والے پہلے بلے باز کامران اکمل تھے جو 14 رنز بناکر محمد عامر کی ان سوئنگ کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔محمد عامر نے شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تمیم اقبال کی بھی وکٹ حاصل کی جو 11 رنز بناکر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔تیسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو شاہد آفریدی کی گیند پر کپتان عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔

حارث سہیل بھی اسکور بورڈ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور محمد عرفان جونیئر کی گیند پر ملز کو تھرڈ مین پر کیچ دے بیٹھے۔ابتسام شیخ کو پچھلے میچ میں اچھی بولنگ کا صلہ ملا اور انہیں پانچویں نمبر پر بھیجا گیا تاہم وہ 2 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے اور پویلین لوٹ گئے۔کپتان ڈیرن سیمی اور ڈوئن سمتھ کے درمیان رابطہ کے فقدان کے باعث سیمی رن آﺅٹ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :