ظالم ماں نے بچے کو مار کر بیگ میں ڈالا اور شاپنگ شروع کردی۔ اب 16سال قید بھگتے گی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 فروری 2018 23:20

ظالم ماں نے بچے کو مار کر بیگ میں  ڈالا اور شاپنگ شروع کردی۔ اب 16سال ..

نیویارک میں ایک  خاتون کو  انتہائی جذباتی الجھنوں کی وجہ سے بچے کو  مارنے پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
  2013 میں ٹائنا روڈریگاز  کی عمر 17سال تھی۔ اسے ایک شاپنگ سٹور میں سیکورٹی حکام نے جینز چوری کرنے پر روکا تھا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کو اس کے بیگ سے ناگوار بو محسوس ہوئی ، تلاشی لینے پر بیگ سے  ایک  مردہ بچہ برآمد ہوا۔ حکام کو اس کے موبائل فون سے کسی لڑکے کے پیغامات بھی مل گئے جن میں لاش کو دفن کرنے کا ذکر تھا۔ ان پیغامات کی وجہ سے حکام کو  ٹائنا پر قتل کا مقدمہ درج کرنے میں مدد ملی۔