سری دیوی کی موت لگژری ہوٹل کےکمرےمیں ہی ہوچکی تھی،خلیجی اخبارکادعویٰ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 فروری 2018 23:17
(جاری ہے)
خلیج ٹائمزکا کہنا ہے کہ اگرکسی شخص کی موت ہسپتال سے باہرواقع ہوئی ہوتوان کے تمام ٹیسٹ کیلئے چوبیس گھنٹے درکار ہوتے ہیں اسی کے پیش نظرپولیس اپنی کاروائی کررہی ہے تاکہ تمام زاویوں سے کاروائی بھی مکمل کی جاسکے۔
دبئی حکام کامزید کہناہے کہ سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی ہے تاہم ابھی فرانزک رپورٹ میں مزید وقت لگے گا۔اس لیے اداکارہ کے ورثاء کوآج اتوار کی رات نعش نہیں دی جاسکے گی۔دبئی حکام کامزید کہناہے کہ دبئی پولیس پوسٹمارٹم اور دیگررپورٹس کے بعد ڈیٹھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔کل سوموار کوشام تک سری دیوی کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کاامکان ہے۔سری دیوی کے خون کے نمونوں کوجانچنے کیلئے لیول ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔سپرسٹارصحت مند اداکارہ کی موت کی کئی زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ایسے ٹیسٹ خون میں الکوحل کے لیول کوجانچنے کیلئے کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔سری دیوی اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں۔جہاں پراچانک انہیں سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔سری دیوی کے انتقال کی خبرسن کران کے پرستار اور ساتھی اداکارشدید صدمے میں مبتلا ہوگئے۔تاہم ابھی ان کی نعش دبئی سے بھارت منتقل کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.