شہریوں کا چھٹی کے روز تفریح گاہوں کا رخ ،چڑیا گھر اور پارک میں گہما گہمی عروج پر

اتوار 25 فروری 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء)لاہور میںاتوار کی چھٹی کے روز شہریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کیا، چھٹی کے روز تفریح گاہوں میں شہریوں کا خوب رش نظر آیا۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر اور جیلانی پارک میں گہما گہمی عروج پر نظر آئی۔ بچے بڑے سبھی اتوار کا روز خوشی سے مناتے دکھائی دیئے، بچے بڑے سبھی سیر سے لطف اندوز ہوئے۔