لاہور،شیخ زید ہسپتال اور الخدمت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے یتیم بچوں اور مستحق خواتین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

اتوار 25 فروری 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) شیخ زید ہسپتال اور الخدمت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سی1 ہزار یتیم بچوں اور مستحق خواتین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ٹیسٹ کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں لگائے جانے والے کیمپ میں مستحق اور یتیم بچوں سمیت خواتین کے بلڈ ٹیسٹ کان، ناک اورگلے سمیت دیگر اہم ٹیسٹ کیے گئے۔

بیماریوں کی تشخیص کے بعد کیمپ میں آنے والے افراد کا طبی معائنہ اور ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔شیخ زید کے 25 سنیئر اور100سے زائد جونیر ڈاکٹرز نے ڈیوٹی دی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کو مستحق افراد کے لیے کام کرنے والے افراد کیساتھ کام کر کے خوشی ہوئی۔ کیمپ میں بچوں کے لیے ڈرامہ شو فیس پینٹنگز اور شرکا کے لیے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :