لاہور،لیٹریری فیسٹیول میں آنے والے لوگوں نے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد خوش آئیند قرار دیا

ادیب،شعراء ،دانشور، سیاستدان اور صحافییون کی بڑی تعداد میں شریک

اتوار 25 فروری 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) الحمرا ہال میں منعقد ہ لاہور لٹریچر فیسٹول کے آخری روز بھی ملکی اور غیر ملکی ادب سے محبت کرنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لیٹریری فیسٹیول میں آنے والے لوگوں نے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد خوش آئیند قرار دیا۔فیسٹیول کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے روز مفکر، ادیب،شعراء ،دانشور، سیاستدان اور صحافی حضرات سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

لٹر یری فیسٹیول میں آنے والے لوگوں نے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد خوش آئیند قرار دیا۔فیسٹیول میں سابق وزیر خارجہ سردار آصف، سینیئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، رہنماء پی ٹی آئی اندلیب عباس منیزے جہانگیر سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران عاصمہ جہانگیر، پروین شاکر، شیکسپئیرکی شاعری اور لاہور کی تاریخ و ثقافت سمیت مختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے۔

ان میں شرکا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس دوران حنا ربانی کھر نے فیسٹیول کو ادبی زوق رکھنے والوں کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم قرار دیا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہماری نسل ادبی زوق سے دور ہوتی جارہی ہے۔ ایسے فیسٹیول سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔فیسٹول میں مختلف ممالک سے آئے لٹریچر کے شوقینوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں کتابوں کے شوقین حضرات کے لیے کتابوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ،جنہیں شرکا نے خوب سراہا ۔

متعلقہ عنوان :