لاہور ،نیب اور پنجاب حکومت کے درمیان محاذ آرائی افسوسناک ہے، پیر اعجاز ہاشمی

اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کردارادا کرنا چاہیے

اتوار 25 فروری 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب اور پنجاب حکومت کے درمیان محاذ آرائی افسوسناک ہے۔ اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کردارادا کرنا چاہیے۔ سول افسران ہڑتال ختم کریں اور وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر رینجرز کی تعیناتی کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے۔

ایک افسر کی گرفتاری کے جانبدارانہ تاثر کو بھی ختم ہونا چاہیے۔جو بھی حقائق ہیں قوم کے سامنے لائے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری غیر جانبدارانہ طریقے سے ہونی چاہیے۔ جس نے کرپشن کی ہے ۔ اس کا احتساب ضرورہونا چاہیے، لیکن اس کی ملاقات پر پابندی کا کوئی جواز نہیں۔ ہمیں اپنے اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کسی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

انارکی سے ادارے کمزور اور ملکی سلامتی خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کی مضبوطی ، استحکام پاکستان کے لئے ضروری ہے۔ ہمیں ہر صورت اپنے آئینی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔بے وقعتی پیدا ہوگی تو نقصان ملک کا ہوگا اور دنیا پر جگ ہنسائی بھی ہوگی۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاستدانوں کو قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کو بالادست ادارہ تسلیم کروایا جائے۔اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ حکمران سول ہوں یا فوجی ہر کوئی قانون کو جوابدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی مقدم ہے۔ ہر کسی کو اپنے دائرے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :